• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجنوں افراد کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )یوسف پلازہ پولیس نے درجنوں افراد کے ساتھ لاکھوں کا فراڈ کرنے والے گینگ میں شامل خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے بلاک 16 میں فائن فیوچر کے نام سے لیزنگ کمپنی کا آفس کھولا ہوا تھا ، گینگ لیزنگ پر کار دینے کا جھانسہ دیکر ایڈوانس میں لاکھوں روپے وصول کرتا تھا ، بعدازاں ٹال مٹول کے بعد فرار ہوجاتے تھے،گینگ کا اہم سرغنہ اپنے دو ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا جسکی گرفتاری کے لئیے چھاپے مارے جارہے ہیں ، ملزمان کی شناخت عباد اللہ ولد شیخ محمد،صائمہ ولد میر مشتاق اور جویریہ ولد شیخ علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ عبداللہ ولد غلام محمد چانڈیو، بلاول خان بالادی ولد جیئو اور ریان بٹ ولد وسیم اقبال فرار ہیں ،پولیس کے مطابق فرار ملزم عبداللہ کے خلاف فراڈ اور چیک باؤنس کے 2 مقدمات تھانہ گلستان جوہر اور بوٹ بیسن جبکہ دیگر 7 مقدمات ناظم آباد اور گلشن اقبال تھانوں میں درج ہیں ، فرار ملزم ریان کے خلاف 56 مقدمات عزیز بھٹی، فیروز آباد اور ڈیفنس تھانوں میں درج ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید