• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلادالنبیﷺ منانے سے دھماکے روک نہیں سکتے، نشتر پارک میں تقاریر، سانحہ مستونگ کیخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپوٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ دہشت گردی اور بم دھماکے عاشقان مصطفیٰ کو میلادﷺ منانے سےروک نہیں سکتے۔ مستونگ اور ہنگو میں اسلام دشمن قوتوں کی دہشت گردی ریاست کیلئے بھی چیلنج ہے۔حکومت شہدا ء و زخمیوں کی داد ِ رسی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے انہیں مالی معاوضے دیئے جائیں۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت کی جانب سے سانحے کیخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کی تقریبات شہداء کے ایصال ثواب سے منسوب کی جائیں۔ شاہ عبد الحق کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ مغرب کی غلامی اور ان کی اندھی تقلید ہے۔ انہوں نے نشتر پارک میں میلاد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں توہین قرآن اسلامو فوبیا کا نتیجہ ہے مہذب دنیا میں مذاہب کا احترام کیا جا تا ہے مگر جہالت و انتہا پسندی نے معاشرے کو اخلاقی اقدار سے محروم کر دیا ہے۔حکومتوں کی جانب سے غریب پروری کے صرف دعوے ہیں عملاً کچھ نہیں،گزشتہ پچھتر سالوں مختلف نظاموں کو آزما کر دیکھ لیا گیا 73 کی آئین کی روشنی میں نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں تاکہ ہر فردامن و سکون اور خوشحالی کی زندگی گزار سکے۔ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔پی ایس ٹی صدر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں ایک ایجنڈے کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے۔جلسہ میلادمیں مولانا ابرار احمد رحمانی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ خلیل الرحمان چشتی، علامہ عبد الجبار نقشبندی،ڈاکٹر سید مکرم اشرف الجیلانی،سید رفیق شاہ ،مولانا الطاف قادری،قاری اشرف گورمانی،مولانا اعجاز رضوی، علامہ شوکت حسین سیالوی،علامہ محمد میاں نوری، علامہ بلال سلیم قادری نے خطاب و قرارداد یں پیش کیں ۔اس موقع پر، علامہ رئیس قادری،علامہ کامران رضوی،مفتی بلال قادری،مفتی قاسم فخری،مولانا غلام غوث بغدادی، علامہ بلال سلیم قادری،مولانا جمیل امینی،علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی،مولانا عاشق سعیدی، عاطف حنیف بلو،سلیم عطاری،پروفیسر رئیس،مولانا عبد الحمید معارفی،شفیع رانا قادری،غفران احمد،عبداللہ میمن،مفتی غلام مرتضیٰ مہروی،میر غالب شاہ،قاضی نور الاسلام شمس،مولانا الطاف امجدی،مولانا منیر شاکر،علامہ لائق سعیدی،پروفیسر منصور،شریف قادری،علامہ ممتاز سیالوی،آصف رضا قادری،احمد واڈی والا، قاری وزیر،محفوظ علی و دیگر بھی شریک تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید