کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سپرہائی وے عثمانیہ ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا ۔ملیر سٹی پل پر سوزوکی اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے 2سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔بچے کی شناخت مہر علی کے نام سے ہوئی ہے۔گلستان جوہر بلاک 15 یونیورسل ہائٹس کے قریب عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت 60سالہ محمد یاسین ولد ابراھیم کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے ۔ڈاکس تھانے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کی عمر 60برس کے قریب ہے۔بلدیہ دائود گوٹھ اولیاء مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال لایا گیا،متوفی کی عمر 35 برس کے قریب ہے ۔سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ میں پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اسکی لاش دو سے تین روز پرانی ہے،متوفی کی عمر 30 برس کے قریب ہے تاہم اسکے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔