• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کو حاصل معافی کا اختیار قرآن و سنت کے منافی، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایازنے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کوسزاؤں کو معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے، یہ اختیار قرآن وسنت کے منافی ہے، قتل کی سزا معاف کرنے کا اختیار بھی نہیں ہونا چاہیے، شریعت کے خلاف قوانین کے حوالے سے وزارت قانون سے رابطے میں ہیں، دوسری شادی سمیت عائلی قوانین کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی ہیں۔یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید