کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے پارسل کے ذریعے 5کلو گرام بہترین کوالٹی کی میتھیم فیٹامائن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، خشک میوہ کی ٹوکریوں کا پارسل پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بحرین کے لئے بک کر ایا گیا تھا ،ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 23کروڑ 40لاکھ روپے ہے،ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کو اطلاع ملی کہ پارسل کے ذریعے ممنوعہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کراچی میں تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس کی نگرانی کے شروع کر دی گئی اور کسٹمز کے چندریگر روڈ پاکستان پوسٹ آفس پر تعینات عملے نے بحرین سے افغانستان جانے والی ایک مشکوک پارسل کو روک کر جانچ پڑتال کی جس کے نتیجہ میں5 کلو گرام بہترین کوالٹی کی میتھیم فیٹامائن برآمد کر لی جسے انتہائی مہارت سے لکڑی کے خشک میوہ کی ٹوکریوں میں چھپایا گیا تھا،ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 23 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔