ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ پیارے نبیﷺ کا یوم ولادت قیامت تک منایا جاتا رہے گا، ہم تاجر مل کرخوشیاں بانٹتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، مخدوم جاوید ہاشمی انجمن اسلامیہ کے صدر مخدوم تنویر الحسن گیلانی، احمد مجتبی گیلانی، علی موسی گیلانی،حیدر علی گیلانی،ایس پی گلگشت بابر جاوید جوئیہ،ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی، ڈی ایس پی دہلی گیٹ شہزاد گل،ایس ایچ او دہلی گیٹ کلیم ڈوگر، عثمان جٹ، جاوید قریشی، شفیق قریشی،صبغت اللہ انصاری، عامر محبوب ودیگر اہم شخصیات کی دستار بندی کے موقع پر کیا۔