• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتوں میں طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز سے بھی محروم کردیے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 26 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سنبل کے علاقہ جی 13ٹومیں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر سید محمد تقی حیدرسے موبائل ،تھانہ ترنول کے علاقہ گلشن کالونی ترنول میں شیخ اسرار کے گھر تین افراد داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر17لاکھ 80ہزارروپے ،3تولے سونا،اور موبائل ،تھانہ سنگ جانی کے علاقہ سنگ جانی ٹو ل پلازہ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار عصمت اللہ کاموبائل ، سرائے خربوزہ میں حفیظ اختر مغل کے گھر کی دیوار پھلانگ کر 2نامعلوم ملزمان اندرداخل ہوئے جنہوں نے گیٹ کاکنڈاکھولاتومز ید6اشخاص گھر میں آگئے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر مدعی اس کی بیوی اور بچیوں کو ایک کمرہ میں بندکردیا اور گھرسے موٹرسائیکل 30ہزاررو پےزیو ر2سیٹ وزنی 4تولے اور2موبائل فون ،تھانہ کھنہ کے علاقہ سوہان میں دولڑکے اسلحہ کی نوک پر پطرس مسیح سے اس کاموٹرسائیکل اور نقدی ،تین موٹرسائیکل سوار توقیر سے موبائل اور 76ہزارروپے ،تھانہ ترنول کے علاقہ 26نمبر چونگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار حافظ عبدالقدیرسے موبائل ،تھانہ سنگ جانی کے علاقہ سرائے خربوزہ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرطاہرحسین سے موٹرسائیکل ،لیپ ٹاپ ،موبائل اور 2ہزارروپے ،سرائے خربوزہ میں 3موٹرسائیکل سوار وں نے کریم اللہ کوروک پرپسٹل کے بٹ مار اور اس سے ایک لاکھ 82ہزارروپے ،تھانہ سبزی منڈٖی کے علاقہ آئی جے پی روڈ کیرج فیکٹری کے قریب 4نامعلوم ملزمان حامد ناصر سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل ،موبائل ،5ہزارروپے ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ ،تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی ٹین ٹومیں تین افرادالیاس وغیرہ سے اسلحہ کی نوک پردوموبائل اور 17ہزارروپے ،تھانہ کھنہ کے علاقہ غوری ٹاؤن میں وجاہت مسعود اور ان کی فیملی سے دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل ،7سودرہم ،ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ ،تھانہ ہمک کے علاقہ روات میں نامعلوم شخص مرزاخان سے ساڑھے نولاکھ روپے ،تھانہ کھنہ کے علاقہ غوری ٹاؤن فیز1میں محمدداؤدکیانی سے دونامعلوم ملزموں نے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل اور موبائل چھین لیا،اس نے ایک راہ گیرکے ارسلان کے ہمراہ ملزموں کاپیچھاکیا توانہوں نے فائرمارکرارسلان کوزخمی کردیا۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ لقمان حکیم روڈ پرفضل داد کے گھرسے موبائل اور 20ہزارروپے چوری ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید