ااسلام آباد(جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے سے وفاقی دارالحکومت میں پارکنگ مسائل کے مستقل اور موثر حل پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک کو درخواست میں فریق بنا نے کی ہدایت دیتے ہو ئے آ ئندہ سماعت 30 اکتو بر تک ملتوی کر دی ۔،جسٹس بابر ستار کی عدالت سے سو سے زائد گاڑیوں کے شورومز سیل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے جاری تین صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ میں عدالت کاکہنا ہے کہ بظاہر کاروباری اور رہائشی ضروریات کیلئے پارکنگ کی سہولیات ناکافی ہیں،پارکنگ سہولیات کیلئے موثر اقدامات اٹھانے والا ریگولیٹری ڈھانچہ موجود نہیں،سی ڈی اے پبلک پارکنگ استعمال کے غلط تصور پر مبنی نقطہِ نظر کے تحت کاروبار سیل کر رہا ہے، ،آئی جی اور ایس ایس پی ٹریفک لیگل فریم ورک جبکہ چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر پلاننگ پارکنگ ضروریات اور انکے لئے اقدامات پر مشتمل رپورٹس جمع کرائیں ۔