• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں آشوب چشم مریضوں میں اضا فہ، تعداد427 ہوگئی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ضلع بھرکی مختلف تحصیلوں میں آشوب چشم کے مریضوں میں مسلسل اضافے سے گزشتہ ایک ہفتے میں مریضوں کی تعداد427 سے تجاوز کرگئی ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22ستمبر کوضلع بھر میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد 76تھی جو29ستمبر تک 427 تک پہنچ چکی تھی ۔ واہ جنرل ہسپتال ٹیکسلا میں متاثرہ افراد کی تعداد 80، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان میں 67،کوٹلی ستیاں میں 21، مری29، کہوٹہ 119اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹیکسلا میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد65بتائی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں آشوب چشم کے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں آشوب چشم کے7 سینٹر قائم کئے گئے ہیں ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق آشوب چشم وائرس تیزی سے پھیل اورمنتقل ہورہا ہے لہٰذامتاثرہ مریض خود کو محدود کریں اورآنکھوں میں لالی، آنکھوں سے پانی آنا اور سوجن کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ محکمہ صحت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آشوب چشم کی علامات ظاہر ہوتے ہی دوسروں سے ہاتھ ملانے سے احتیاط کریں۔
اسلام آباد سے مزید