• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدفعلی کے مقدمات میں نامزد دو ملزمان کو قید و جرمانے کا حکم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیشن جج سریاب جان محمد گوہر کی عدالت نے بدفعلی کے مقدمات میں نامزد دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے پولیس تھانہ منظور شہید کے مقدمہ نمبر33/22 میں نامزد ملزم عبدالحفیظ کو زیر دفعہ 377 کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور چار لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نے پولیس تھانہ خالق آباد کے مقدمہ نمبر 309/22میں نامزد ملزم یاسر علی کو زیر دفعات 376 اور 452 کے تحت جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔سزائیں سنائے جانے کے بعد ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید