اوسلو(نمائندہ جنگ )فرینڈز آف شوکت خانم اسکینڈے نیویا کے زیراہتمام فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام اوسلو کے قریبی شہر شی میں کیاگیا۔تقریب میں سیاسی،سماجی رہنماؤں سمیت کمیونٹی افراد نے شرکت۔ کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی ڈراموں کی مقبول فنکارہ یمنیٰ زیدی تھیں۔ تقریب کاآغاز تلاوت قران پاک سے ڈاکٹر حافظ محمد جمیل نے کیا۔ چیئرمین طارق شہبازنے اعداد و شمار سے ثابت کیا کہ فرینڈزآف شوکت خانم اسکینڈے نیویا کیلئے زکوٰۃ، صدقات، مالی امداد اور قربانی میں ہرسال اضافہ ہو رہا ہے جو ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے ایثار کی بڑی مثال ہے ۔چیئرمین طارق شہباز نےکہاکہ مخلصانہ عطاکردہ عطیات، صدقات اور زکوۃ ہیں جن کی بدولت شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کینسرکے پچھتر فی صد مریضوں کومفت علاج اور غذائی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اسں نیک کام میں فنڈ کی صورت میں دی گئی آپ کی رقم انتہائی ذمہ داری کے ساتھ مستحق مریضوں کے علاج پر استعمال کی جاتی ہے ۔تین بڑی مساجد نے سالانہ بنیادوں پر خطیر رقوم فراہم کی ہے۔ موسیٰ علی رشید بلا معاوضہ شوکت خانم کو آڈٹ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔اس موقع پر مساجد اور آڈٹ کی سہولت فرہم کرنے والوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مارکیٹنگ ڈائریکٹرطارق اعظم نے کہا کہ لاہور اور پشاور کہ شوکت خانم ہسپتالوں میں صرف 12 سے 14 ہزارمریضوں کی گنجائش ہے جو باقاعدہ طبی معیار کے مطابق علاج کیلئے چُنے جاتے ہیں، افسوس کہ باقی مریضوں سےمعذرت کر لی جاتی ہے جو کہ بہت تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہے تمام ہسپتالوں کا معیار عالمی اداروں سے تصدیق شدہ ہے کراچی کے ہسپتال کا اغاز انشاءاللہ 2024 میں ہو جائے گا جو لاہور اور پشاور سے حجم اور معیار میں دگنا بہتر ہوگا لیکن اس کا میزانیہ بھی افراط زر ڈالر کی قدر تعمیرتی خرچ تشخصی اور علاج کی مشینوں کے خرچ میں بھی 2020 کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گیا ہے ۔شازیہ بشیر فنانس سیکرٹری نے فنڈ جمع کرانے کے طریقہ کار کی وضاحت کی ۔یمنیٰ زیدی، زاہد بشیر اور کنول سجاد نے ذمہ دارانہ کوششوں سے فنڈ کی ترسیل کو خطیر رقم تک پہنچا دیا، حاضرین مجلس نے عمران خان کے دستخط شدہ کرکٹ بیٹ اور بال کی نیلامی میں بھرپور دلچسپی سے حصہ لیا۔