• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا ولیکا اسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 27 سالہ حکم علی شدید زخمی ہوگیا، جبکہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، شیر شاہ پل پر تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مائی کولاچی ریلوے پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثے میں 22 برس کا فہد جاں بحق اور 17 برس کا شوکت زخمی ہوگیا، بلدیہ ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 2نوجوان جاں بحق ہوگئے، ایک متوفی کی شناخت 27برس کے عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے،دریں اثنا نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں کار کی ٹکر سے بندر ہلاک اور اس کا مالک مداری زخمی ہوگیا، حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا، کارسوار موقع سے فرار ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید