• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PTI کی 9 مقدمات میں ضمانت درخواستوں کی بحالی کا فیصلہ آج

اسلام آباد (خبرنگار) اسلام آبادہائیکورٹ 9 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں کی بحالی کا فیصلہ آج سنائیگی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس طارق جہانگیری پرمشتمل بنچ محفوظ فیصلہ سنائیگا،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ محفوظ فیصلہ سنائے گا۔ 

ان مقدمات میں 9 مئی کے تین ، اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات سمیت توشہ خانہ جعلسازی ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے۔

 ماتحت عدالتوں اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عدم پیروی پر ان مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیاجس نے 21 ستمبر کو ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید