• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی من گھڑت آپریشنز اور تعریف کیلئے بنائے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا راز فاش

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فیس بک نے بھارتی دباؤ پر پروپیگنڈے کو پھلنے پھولنے میں مدد کی، اور بھارتی فوج نے جعلی اکاؤنٹس کا وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں بھارتی افواج کے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا تجزیہ کیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ فیس بک نے بھارتی دباؤ پر ان کے پروپیگنڈے کو پھلنے پھولنے میں مدد کی۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی من گھڑت آپریشنز اور تعریف کیلئے بنائے جعلی اکاؤنٹس کا راز فاش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے جعلی اکاؤنٹس کا وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے، جن کے ذریعے پاکستان، چین اور بالخصوص مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کشمیر کو پرامن دکھاتا ہے، جب کہ حقیقت میں کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں خون میں ڈوبا ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید