لاہور،مانگا منڈی(خبرنگار،نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مانگا منڈی میں ختم نبوت کانفرنس ہوئی ۔ علماء نے کہا کہ عقید ہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر ہمارا ایمان ہی نامکمل ہے قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری ہٹایا جائے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات تحفظ ہرحال میں جاری رکھیں گے۔ کانفرنس کی صدارت مولانا مفتی محمدحسن نے کی، ختم نبوت کانفرنس کے مقررین نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے۔مفتی حسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔ مولانا اللہ وسایا نے کہا قادیانیت اپنے انجام کو پہنچ رہی ۔ مولانا امجدخان نے کہا کہ نے کہا کہ ہمارے اکابر نے تحفظ ختم نبوت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ مقررین نے کہاکہ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ہے۔ کانفرنس میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔