• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہو گئے،  پولیس نے مقدمات درج کر لے، تفصیلات کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد مدثر کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے، کینٹ کے علاقہ سے جعفر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، ممتاز آباد کے علاقہ سے ذیشان کا موٹر سائیکل رکشہ چوری ہوگیا جب کہ جبار، ذیشان، ابرار اور کاشف کے موبائل فون چوری کرلئے گئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے نامعلوم افراد سعید کے ٹیوب ویل سے ساٹھ ہزار مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے، صدر شجاع آباد کے علاقہ میں مسلح افراد نے ساجد سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی، واپڈا آفس کے سامنے  نامعلوم شخص نے ذیشان کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا، نیو ملتان کے علاقہ سے ندیم کا موبائل فون چوری کرلیا گیا، سیتل ماڑی کے علاقہ سے راشد کا موٹر سائیکل رکشہ نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے، چالیس فٹی روڈ پر  مسلح افراد نے سہیل سے نقدی و موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ حرم گیٹ کو بازدشیر نے درخواست دی کہ وقاص وغیرہ نے اس کا 15 لاکھ مالیت کا سامان چوری کرلیا، بوہر گیٹ کے علاقہ سے عمر کا موبائل فون چوری کرلیا گیا، تھانہ گلگشت کے علاقہ سے شعبان اور عمران کے موبائل فون چوری کرلیے گئے جب کہ اسی علاقہ میں نامعلوم افراد منظور کی سات لاکھ مالیت کی سوزوکی پک اپ چوری کرکے کے گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں مسلح افراد نے جنید سے موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا، تھانہ الپہ کے علاقہ میں مسلح افراد تقی سے رکشہ اور نقدی چھین لی۔
ملتان سے مزید