ملتان(سٹاف رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری، صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ، ناظمِ اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، مرکزی ناظم اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری اور ڈویژنل امیر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی نے کہا ہے کہ مستونگ میں عید میلاد النبیﷺ میں بم دھماکہ سفاکیت اور بربریت کی بدترین مثال ہے، آقائے دو عالمﷺ کے جشنِ میلادالنبیﷺ میں بم دھماکہ انتہائی قابلِ مذمت اور شرمناک ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں درندے ہیں۔