کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے اپنے دائرہ کار میں آنے والے علاقوں کی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی ہے کے، الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دستیاب شیڈول کے مطابق 71فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جبکہ ترمیم شدہ لوڈشیڈ نگ شیڈول نافذ العمل ہوچکا ہے یہ شیڈول کےالیکٹرک کے نیٹ ورک میں شامل 2000فیڈرز پر مشتمل نیٹ ورک پر ہونے والی بجلی کی چوری اور عدم ادائیگیوں کے جائزے کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے، کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کم نقصان والے علاقوں کو لوڈشیڈنگ میں کمی یا مستثنیٰ ہونے کی صورت میں فائدہ ہوتا ہے، ایسے علاقے ہمارے نیٹ ورک کے 71 فیصد پر مشتمل ہیں،ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں بل باقاعدگی سے ادا کیے جاتے ہیں اور جہاں چوری میں کمی آتی ہے وہاں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوتی چلی جاتی ہے، موجودہ معاشی حالات میں ایسے علاقوں کو ”مفت بجلی“ فراہم نہیں کی جا سکتی جہاں بلوں کی ادائیگی کم ہو یا مسلسل کمی ہورہی ہو۔