• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مظالم پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ، علامہ حسن ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مظالم اور دہشت گردی پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، فلسطین اور فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے حملوں اور ظلم و تشدد پر خاموش نہیں رہ سکتے، اقوام عالم جان لے بیت المقدس ہماری ریڈ لائن ہے، مجتبیٰ خامنہ ای میدان میں آ گئے ہیں، انہوں نے یوم القدس کے موقع پر کہا کہ فلسطین کو روئے زمین سے نیست ونابود کیاجارہا ہے ہزاروں معصوم بچے، عورتیں، بوڑھے خاک و خون میں غلطاں کردئیے گئے مگر مسلم ممالک فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے بجائے امریکا اور اسرائیل کے احکامات پر عمل کر رہے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید