کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ لیاری کے عوام پیپلز پارٹی سے سوال کرتے ہیں کہ لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ کب پورا ہوگا، لیاری ٹاؤن کے چیئر مین اربوں روپے ملنے کے باوجود لیاری کے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئے، جماعت اسلامی کے 9ٹاؤنز میں محدود وسائل کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، حکمران ایک جانب پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کررہے ہیں اور دوسری جانب ٹیکس دینے والے سب سے بڑے شہر کراچی کو بنیادی سہولتیں نہیں دی جاتیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے موسیٰ لین لیاری میں جینے دو کراچی کو جلسہ عام و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ عام سے امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، نائب امیر ضلع جواد شعیب، معاون امیر ضلع فضل الرحمن نے بھی خطاب کیا۔