• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم ،جنوبی پنجاب میں 76لاکھ 68ہزار بچوں کی ویکسین کی جائیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر )ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی انسدادِ پولیو قومی مہم شروع، مہم کے دوران جنوبی پنجاب میں 76لاکھ 68ہزار 481بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران 31307ٹیموں کے 61093افسران و اہلکاران پولیو ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ملتان میں مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران پولیو کےحفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے فیلڈ کا دورہ کیا اور پولیو مہم میں شامل ٹیموں کی انسپکشن کی۔اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین سے کونسلنگ کرکے بچوں کو قطرے بھی پلوائے۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ اور تمام عوامی مقامات پر خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ۔
ملتان سے مزید