• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پاسچر انسٹی ٹیوٹ اور کامسٹیک میں مفادات کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) ایران کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ اور کامسٹیک میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ کامسٹیک کے کوآرڈنیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور پاسچر انسٹی ٹیوٹ آف ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم سوروری نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس معاہدے میں مشترکہ تعلیمی پروگراموں، تحقیق، ٹیکنالوجی اور اختراعی اقدامات کی ترقی کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی تقریبات جیسے کہ کانفرنسز، ورکشاپس، نمائشیں اور کورسز منعقد کرنا شامل ہو گا۔ مفاہمت کا مقصد پیشہ ورانہ ترقی اور سائنسی سرگرمیوں کو بڑھانے کیلئے طلباء، ماہرین اور تعلیمی عملے کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید