والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ اسرار علی، شوکت علی راجہ، راجہ مروت علی خان، راجہ ولید، اصغر علی، راجہ بلال علی، راجہ تیمور علی خان،راجہ بلال علی نے مشترکہ بیان میں قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبرکو پاکستان واپسی کے اعلان کازبردست خیرمقدم کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل نکلنے کیلئے سب کو سرجوڑ کر قومی اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہوگا۔ پاکستان کا جو نقصان ہوا ہے اسے ٹھیک کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ رہنماؤں نے کہا نواز شریف بجلی، گیس سستی کرنا چاہتےہیں ،ن لیگ نےہمیشہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلی ہے، آج وطن عزیز نازک موڑ پر کھڑا ہے، رہنماؤں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن کا حساب کون دے گا۔