• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں غیر قانونی مقیم تارکین کی واپسی کیلئے عملدرآمد کمیٹیاں قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے صوبائی‘ڈویژن اور ضلعی سطح پر عملدرآمد کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ کمیٹی میں پولیس، کورہیڈکوارٹر، آئی بی، نادرا، ایف آئی اے، آئی ایس آئی، ایم آئی اور کمشنرافغان پناہ گزینوں کے نمائندے شامل ہیں۔کمیٹیاں غیررجسٹرڈ تارکین وطن افراد کا ڈیٹا بھی جمع کریں گی ۔ سندھ میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے قائم صوبائی کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنوینر کمشنرز اور ضلعی کمیٹی کے کنوینر ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید