• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروا سلوک پر ایک اور نافرمان بیٹے کو والد کا مکان خالی کرنے کا حکم

کراچی(محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر)ناروا سلوک پر عدالت نے ایک اور نافرمان بیٹے کو والد کا مکان خالی کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی جاوید احمد کیریو نے اپیل کنندہ محمدایوب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے والد کا مکان خالی کرنے کا حکم دیدیا۔محمد ایوب کے والد محمد عثمان نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے ساتھ اس کے بیٹے محمد ایوب کا رویہ صحیح نہیں ہے اور وہ نافرمان ہےاور اس کے رویے کی وجہ سے وہ اسے اپنے مکان میں رکھنا نہیں چاہتا۔یہ درخواست پہلے ڈپٹی کمشنر وسطی کی معرفت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے آفس میں دی گئی جبکہ 2021کے آرڈیننس کے مطابق اسے صرف ڈپٹی کمشنر ہی دیکھ سکتا ہے کیونکہ یہ اختیارات صرف ڈپٹی کمشنر کے پاس ہیں۔بعد ازاں محمد عثمان نے سیشن عدالت وسطی میں درخواست دائر کی۔مدعی کے بیان اور اور دستاویزات کے ملاحظے کے بعد یہ حکم دیا گیا کہ مدعا علیہ /والد محمد عثمان سینئر سٹیزن ہے۔اس لیے اپیل کنندہ محمد ایوب اور اس کے بھائی محمد طاہر کو مکان خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مکان دو پلاٹس پر مشتمل ہے۔ایک پلاٹ 60گز کا ہے جس کا تعلق اپیل کنندہ سے ہے۔تاہم اس نے تسلیم کیا کہ مکان کا صرف ایک داخلی راستہ ہے ۔اس نے مزید کہا کہ اپیل کنندہ اپنے پورشن کا الگ راستہ بنانے پر تیار ہےاور مدعا علیہ/والد کے پورشن سے کوئی تعلق نہیں رکھے گا۔

ملک بھر سے سے مزید