کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ( نیو ٹیک) کراچی کیمپس قائم کرنے کے لئے کراچی چیمبر کے ساتھ معاہدہ،۔ صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ اور ریکٹر نیوٹیک اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے ایم او یو پر دستخط کیے، تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) اور نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ( نیو ٹیک) نے منگل کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں دونوں اداروں نے نیوٹیک کراچی کیمپس کے قیام کے اصولوں پر باہمی اتفاق کیا ہے جو ایم 9 سپر ہائی وے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی فراہم کردہ 50 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ صدر کے سی سی آئی افتخار احمد شیخ اور ریکٹر نیوٹیک اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز نے ایم او یو پر دستخط کیے۔