• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر 2023 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 3.96 فیصد کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ستمبر 2023کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 3.96فیصد کمی ، ایکسپورٹ میں 19.24فیصد کا اضافہ ،ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.96فیصد کمی سے 4.115ملین ٹن رہی ، گزشتہ سال ستمبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.284ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.544ملین ٹن رہی جو ستمبر 2022کی فروخت 3.806ملین ٹن سے 6.87فیصد کم رہی۔ستمبر 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 19.24فیصد اضافہ سے 5لاکھ70ہزار 101ٹن رہی جو گزشتہ سال ستمبر میں 4لاکھ78ہزار 097ٹن رہی تھی۔ ستمبر 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 7فیصد کمی سے 3.035 ملین ٹن رہی جبکہ ستمبر 2022میں شمالی علاقوں کی فیکٹریوں کی فروخت 3.264ملین ٹن رہی تھی۔ ستمبر 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی فروخت 5.79فیصد اضافہ سے 1.079ملین ٹن رہی جو ستمبر 2022کے دوران 1.020ملین ٹن رہی تھی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے ستمبر 2023کے دوران مقامی مارکیٹ میں 2.893ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو ستمبر 2022 کی مقامی فروخت 3.137ملین ٹن کے مقابلے میں 7.79 فیصد کم رہی جبکہ جنوبی علاقوں کی ستمبر 2023کے دوران مقامی فروخت 6لاکھ51ہزار 287ٹن رہی جو ستمبر 2022میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 6لاکھ 68ہزار512ٹن کے مقابلے میں 2.58فیصد کم رہی۔ ستمبر 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 12.43فیصد اضافہ سے ایک لاکھ 42ہزار 226ٹن رہی جبکہ ستمبر 2022میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے ایک لاکھ26ہزار 502ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی تھی۔ ستمبر 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 21.70فیصد اضافہ سے 4لاکھ 27ہزار875ٹن رہی جبکہ ستمبر 2022کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 3لاکھ51ہزار 595 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید