لاہور ( جنرل رپورٹر ) وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے شیخ زاید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن و گرینڈ ہیلتھ الائنس کااحتجاج اورہڑتال 8ویں روز میں داخل ہوگئی ۔ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، نئے مریض داخل نہیں ہورہے، وارڈز بھی خالی ہونا شروع ہو گئے ہیں، ایڈمن بلاک کے سامنے بھہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور طبی عملے نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ تنخواہوں سے محروم ڈاکٹرز اور عملہ کی تنخواہوں کی فوری ادا اور30فیصد اضافہ کیاجائے،انہوں نے کہاکہ جان بچانے والی ادویات تک موجود نہیں اور طبی مشینری خراب پڑی ہے ۔