لاہور (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ادارے آئینی فریم ورک میںکام کریں ، کسی نئے تجربے کی نہیں، نوازشریف جیسے تجربہ کار طبیب کی ضرورت ہے۔ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے،آج پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہم نے اگلے تین سالوں میں 70 ارب ڈالر سے زیادہ قرضے ادا کرنے ہیں ،اس وقت ہمارے پاس کسی نئے تجربے کی گنجائش نہیں ،ہمیں نواز شریف جیسے آزمودہ تجربے کار طبیب کی ضرورت ہے ،نواز شریف کا بیانیہ اورپیغام تقریر نہیں ہے یہ عمل کا پیغام ہے اور ہم نے ماضی میں کر کے دکھایا ہے۔