• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان اسلم وڑائچ کے بڑے بھائی عمران وڑائچ وفات پا گئے

فرینکفرٹ ( نمائندہ جنگ ) جرمنی کے شہر RegensBurg میں مقیم پاکستان اور یورپ کی ممتاز شخصیت عرفان اسلم وڑائچ کے بڑے بھائی عمران وڑائچ 57 سال کی عمر میں پاکستان میں وفات پا گئے ۔ عرفان اسلم وڑائچ کی وفات پر دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں نے دکھ کا اظھار کیا ہے۔ عرفان اسلم اور عمران وڑائچ کی قومی اور عوامی خدمات کی وجہ سے نہ صرف علاقے میں بلکہ یورپ میں بھی انھیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پاکستانی کشمیری شخصیت ندیم خان نے عمران وڑائچ کی وفات پر ایصال ثواب کیلئے آج بروز ہفتہ 7 اکتوبر کو بلال مسجد میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کیلئے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا ہے جس میں دوست احباب شرکت کریں گے۔تعزیتی نشست میں پاکستان، کشمیر سمیت مسلم امہ کیلئے بھی دعائیں کی جائیں گی۔
یورپ سے سے مزید