ملتان( سٹاف رپورٹر) سینیٹر رانا محمود الحسن کی جانب سے گزشتہ شب 21 اکتوبر کوقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقدہوا ، بریگیڈیئر (ر) بابر علاءالدین ،عبدالرحمن کانجو، عبدالوحید ارائیں،حاجی احسان الدین قریشی،رانا طاہر شبیر،رانا اقبال سراج، برگیڈیر (ر) قیصر مہے،آصف رفیق رجوانہ دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر قائد میاں نواز شریف کےفقیدالمثال استقبال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔