کراچی( اسٹاف رپورٹر )موچکو پولیس نے حب چوکی بلوچستان سے کچے راستے کے ذریعے گٹکا ماوا لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔گٹکا ماوا چنگچی رکشہ میں بنائے گئے خفیہ خانے میں رکھا گیا تھا۔ رکشہ میں انتہائی مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانے سے 1300 پڑیاں ماوا برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق سورج اور پرویز نامی گٹکا سپلائرز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔