• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کی کارروائی اسرائیل کیلئے پرل ہاربر حملہ ثابت ہوئی

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس نے ہفتے کو علی الصبح اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی دفاعی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے.

 امریکی اخبار کے مطابق دفاعی تجزیہ کاروں نے اس حملے کو اسرائیل کیلئے پرل ہاربر حملے سے تشبیہ دی ہے۔

 اسرائیل کئی دہائیوں سے ٹیکنالوجی کا پاور ہاوس بنا ہوا ہے جہاں دنیا کی سب سے طاقتور سمجھی جانے والی مسلح افواج اور دنیا کی مشہور انٹیلی جنس ایجنسی بھی موجود ہے تاہم ان سب کے باوجود ہفتے کے روز اسرائیلی فوج خود کو اس طرح کے حملے کیلئے تیار نہ رکھ پائی۔

اسرائیلی حکام کے لئے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ کس طرح سے دنیا کی غریب ترین آبادی سے اسرائیل پر اس طرز کا حملہ کرسکتا ہے۔؟ 

اسرائیلی افواج کے سابق ترجمان جوناتھن کونریکس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا پورا نظام ناکام رہا، یہ صرف ایک عنصر نہیں بلکہ اسرائیل کا پورا دفاعی ڈھانچہ ناکام ہوا۔

 ان کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل کیلئے پرل ہاربر طرز کا حملہ ثابت ہوا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اسمارٹ بارڈر سسٹم پر کروڑوں ڈالر خرچ کرچکا ہے جن میں سینسرز اور سرنگوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اسرائیلی حکام اس معاملے کو ضرور اٹھائیں گے کہ آیا ان کی ٹیکنالوجی کس طرح ناکام ہوئی۔ 

اسرائیل کی انٹیلی جنس ناکامی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر بعد میں غور کریں گے۔ 

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینٹ نے کہا ہے کہ عسکری تاریخ ہمیشہ سے ہی اچانک ہونے والے حملوں سے بھری بڑی ہے، جن میں پرل ہاربر، بارباروسا، یوم کپور کی جنگ شامل ہیں۔ انٹیلی جنس کا اثرورسوخ ایک حد تک ہی ہوتا ہے۔ 

بتایا کہ ان کے دفاعی میزائل نظام نے کتنے میزائلوں کو ناکارہ بنایا تھا۔ 

مشرق وسطیٰ کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ کے سابق مذاکرات کار ایرون ڈیوڈ ملر نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ غزہ کے قریب کے علاقوں کو نہیں بچایا جاسکا۔ میرا نہیں خیال اسرائیلی اس حملے کیلئے تیار تھے۔

اہم خبریں سے مزید