کراچی ( اسٹاف رپورٹر )زمان ٹائون پولیس نے کورنگی نمبر ڈھا ئی سیکٹر 41B میں کارروائی کرکے گٹکا فیکٹری سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا چھاپے کے دوران 150 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا اور تیار چھالیہ ،گٹکے کا مکسچر، مشینیں، کیمیکل، ڈرم، پیکنگ کا سامان اور دیگر مضر صحت اشیاء بھی برآمد کی گئیں، گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف، غلام محمد اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے،موچکو پولیس نے حب ریور روڑ پرکار سے 30 بوروں میں لے جائی جانے والی 360 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔