کراچی ( اسٹاف رپورٹر )زمان ٹاؤن پولیس نے منشیات اور گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکرکے ایک کلو سے زائد چرس اور چار کلو سے زائد مضر صحت گٹکاماوا برآمد کرلیا ،سعید آباد پولیس نے منشیات کی سپلائی اور اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی محمد علی ولد ابراہیم اور مہتاب زوجہ محمد علی کو یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے گرفتار کرکے 4کلو کے قریب ویڈ،5 موبائل فون، 52000 روپے ، چائنیز کرنسی 56 یوہان برآمد کرلی ،کلاکوٹ اور چاکیواڑہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کامران عرف منا اور شاہ نواز کو گرفتار کرکے 1015 گرام چرس اور 25 گرام آئس برآمد کرلی ۔