اسلام آباد ( وقائع نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بطور قوم ہمیں اپنے ملک کی کم عمر لڑکیوں کی تعلیم، تربیت اور تحفظ کیلئے ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، معصوم بچیوں کے خلاف امتیازی برتاوَ، گھریلو تشدد، جبری مشقت اور کم عمر شادیوں جیسے معاملات کی روک تھام کیلئے پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔