روم( نیوز ڈیسک) اٹلی کے ممتاز صحافی کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی توہین کا مرتکب قرار دے کر ایک ہزار یورو کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔اطالوی صحافی رابرٹو ساویانو نے 2020 میں ہجرت کے معاملے پر اطالوی وزیراعظم کا موقف بیان کرتے ہوئے ایک غلط لفظ کا استعمال کیا تھا۔ ناقدین نے اس فیصلے کو آزادی صحافت پرحملہ قرار دیا ہے۔ عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ساویانو نے کہا کہ جارجیا میلونی کی حکومت نے انہیں ڈرانےکی کوشش کی ہے۔