• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج، نظر ثانی اپیل دائر

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے،نیب ترامیم کے خلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی۔ ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبدالجبار کی جانب سے نیب ترامیم فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ دائر کی گئی نظر ثانی اپیل میں درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ دیا اور ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا۔ نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست میں کسی بھی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی اور نہ ہی آئینی و قانونی تقاضے پورے کئے گئے۔ عدالت عظمیٰ میں دائر کی جانے والی نظر ثانی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کے خلاف 15 ستمبر کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے۔ 
اہم خبریں سے مزید