• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپک گیمز میں 100 برس بعد کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری

اممبئی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈ نے لاس اینجلس گیمز 2028 میں کرکٹ شامل کرنے کی منظوری دی، جس کے ساتھ کرکٹ کی اولمپک سے 100سال سے زائد عرصے کی دوری ختم ہوجائے گی۔خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی او سی کے صدر تھامس بیچ نے بھارت کے شہر ممبئی میں جمعے کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوسرے روز کے اختتام پر بتایا کہ عہدیداروں نے لاس اینجلس گیمز کے منتظمین کی جانب سے دیگر 5نئے کھیلوں کے ساتھ ٹی20کرکٹ کی شمولیت کی تجویز منظور کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر کھیلوں میں بیس بال/سوف بال، فلیگ فٹ بال (نان کنٹکٹ امریکن فٹ بال)، اسکواش اور لیکروس شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2028گیمز میں کون سے کھیل شامل ہوں گے اس کی حتمی منظوری کے لیے ووٹنگ پیر کوممبئی میں آئی او سی کے اجلاس میں ہوگی۔تھامس بیچ نے کہا کہ آئی او سی کیلئے نئے کھلاڑیوں اور شائقین کے ساتھ رابطے کیلئے یہ بہترین موقع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں ٹی20 کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور 2028میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے امریکا میں استقبال کیلئے پرعزم ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاس اینجلس گیمز 2028کے اعلیٰ عہدیداروں نے مردوں اور خواتین کی ٹی20کرکٹ کی 6ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز دی ہے، جس میں میزبان کے طور پر امریکا بھی اپنی ٹیم شامل کرے گا۔گیمز میں ٹیموں کی تعداد اور کوالیفائنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور پیر کو کرکٹ کی شمولیت کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا اس سے قبل کرکٹ کو آخری مرتبہ پیرس اولمپکس 1900میں شامل کیا گیا تھا، جس میں برطانیہ اور میزبان فرانس کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا جہاں برطانیہ نے کامیابی سمیٹی تھی۔
یورپ سے سے مزید