• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا اقرار، پیپلز پارٹی عہدیداران

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سئینیر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور چیف کوارڈینیٹر عبدالقادر شاہین، میڈیا کوارڈینیٹر محمد سلیم مغل نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو شہید کا نعرہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے کہ نعرے کو اس فیصلے سے تقویت مل گئی ہے کہ پاکستان میں نامزد افراد کی بجائے عوام کے منتخب جمہوری ادارے کو بالادستی حاصل ہے اور سپریم کورٹ بھی آئندہ کسی طالع آزما آمر کو نظریہ ضرورت کے حوالے سے تحفظ نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عوامی جمہوری جدوجہد کا ثمر ہے اور جمہوری نظام ہی پاکستان کی سالمیت کے استحکام کا مظہر ہے، پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے اسی پارلیمنٹ نے 1973ء کے آئین کے تحت پاکستان کے تمام اداروں کی تشکیل کی ہے، منتخب پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے کسی فرد واحد کی ذاتی پسند و ناپسند کو اہمیت نہیں دی جاسکتی۔
ملتان سے مزید