• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت فلسطین پر نہیں پوری انسانیت پر حملہ ہے، نواز شریف

لندن (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم پاکستان قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت کو محض فلسطین پر نہیں پوری انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوال ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہئے کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن خطرے میں رہےگا، پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے ہر عالمی فورم پر فلسطینی کازکے حق میں آوازمسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ بچوں، عورتوں سمیت ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت، انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔نوازشریف نے لکھا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن ہمیشہ خطرے میں رہے گا۔ پاکستان آج بھی ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سابق وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ مصیبت زدہ فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کاروائی کرے۔
یورپ سے سے مزید