لاہور(خبرنگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے تعاون سے ذہنی صحت اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن امجد ثاقب ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ انعم، ماہرین نفسیات ڈاکٹر علی ہاشمی، ڈاکٹر آمنہ معظم، ٹرانس جینڈر ایکٹوسٹ ضانیا، ضوفشاں انوشے و دیگر نے شرکت کی۔