کمپنی کے افرادی قوت اور مشینری کی کمی کا شکار ہونے سے شہر میں صفائی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ، شہر کے بیشتر علاقے فلتھ ڈپوز کا منظر پیش کر رہے ہیں - افسران کی جانب سے جلد افرادی قوت کی کمی دور کرنے اور مشینری کی خریداری کے دعوے کئے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 400 سے زائد ملازمین کی بھرتی کی منظوری دی گئی تھی ، تاہم حکومت کے خاتمے اور بعد ازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں کی پابندی کی وجہ سے بھرتی کا عمل شروع نہ کیا جا سکا -