اسلام آباد (نیوز ایجنسی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس آج جمعہ کوہوگا، سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کی منظوری دی جائیگی۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سادات کا نام تجویز کردیا ،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے،سپریم کورٹ میں اس وقت دو ججز کی اسامیاں خالی ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججزکی سفارش کرنے والے نیشنل جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سادات کوجج سپریم کورٹ اور سینئرترین جج جسٹس عقیل عباسی کوسندھ ہائی کورٹ کا نی اچیف جسٹس بنانے کی سفارش کی جائیگی۔