کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ پولیس نے حب ریور روڈ پر کار سے گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا تباکو، چونا و چھالیہ برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے حب ریور روڑ پر جب مذکورہ کار کا تعاقب کیا تو تیز رفتاری کے باعث کار دیوار سے ٹکرا گئی۔کار سے برآمدہ سامان میں 33 بوریاں وزنی 330 کلو چھالیہ، تباکو اور چونا شامل ہے۔محمد زبیر نامی کار سوار کو موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ فتح خان نامی کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔