لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 333 ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس زیادہ ہونے کی وجہ سے لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق بھارت کا شہر دہلی 300 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرا آلودہ ترین شہر ہے ۔
رپورٹس کے مطابق بمبئی 166 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرا آلودہ ترین شہر رہا۔