• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید سخاوت علی جوہر

اتنے بے رونق نہیں تھے پہلے انسانوں کے دن

آج یوں لگتا ہے ،جیسے تھے وہ افسانوں کے دن

اب نہ وہ راتیں رہی ہیں اور نہ مہمانوں کے دن

یعنی اب جورہ گئے ہیں، وہ ہیں ارمانوں کے دن

پڑ گئی ہے ماند ہر شمع حسرت چار سو

اب نہ وہ شب کے اجالے ہیں، نہ دیوانوں کے دن

شہر میں جنگل کا ہے قانون نافذ اِن دِنوں

دُور تک پھیلے ہیں جنگل اور بیابانوں کے دن