• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: پرواز کے دوران آف ڈیوٹی پائلٹ پر طیارے کا انجن بند کرنے کا الزام

واشنگٹن (اے ایف پی)الاسکا ایئرلائن کے ایک پائلٹ پر دوران پر واز طیارے کا انجن بندکرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ مسافر طیارے میں 80مسافر موجود تھے اور طیارہ واشنگٹن سے سان فرانسسکو کی طرف جارہا تھا تاہم طیارے کو اوریگون کی طرف موڑ دیا گیا جہاں پر محفوظ طریقے سے لینڈنگ ہوئی ۔ الاسکا ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ ہورائزن ایئر کے پائلٹ نے جوکہ جمپ سیٹ پر سوار تھا اس نے انجن میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی مگر طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔ حکام نے پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی تا ہم اس پر لا پرواہی ، مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ 

دنیا بھر سے سے مزید