کراچی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے کےجنین پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی سیکیورٹی فورسز اور جنین بریگیڈز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں مزاحمتی گروپ کا ایک کمانڈر شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پاپولر ریزسٹنس کمیٹیوں نے یزید جائیسہ کے قتل کو تمام قومی اصولوں اور روایات کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی، جو کہ صہیونی ایجنڈے کے مطابق ہے، جس کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کو ختم کرنا ہے۔ایک الگ بیان میں حماس نے یزید جائیسہ کو شہید رہنماقرار دیا اور ان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے شرمناک قرار دیا اور کہا کہ اس سے اندرونی تنازعات کو ہوا ملے گی۔ فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کے کیمپ کو گھیرے میں لینے کے پانچ دن بعدصبح کے وقت لڑائی ہوئی اورپی اے کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل انور رجب کے مطابق، آپریشن پروٹیکٹ دی لینڈ کا آخری مرحلہ ہے۔بریگیڈیئر جنرل انور رجب نے کہا کہ آپریشن پروٹیکٹ دی ہوم لینڈ کا آغاز مغربی کنارے میں غداری اور افراتفری کے خاتمے کے لیے کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پی اے فورسز نے جینین کے سرکاری اسپتال کو بھی گھیرے میں لے لیا، ایمبولینسوں کی تلاشی لی اور ابن سینا اسپتال پر دھاوا بول دیا۔