• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشارالاسد کا تختہ الٹنا امریکی اسرائیلی سازش کا نتیجہ تھا، خامنہ ای

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بشارالاسد حکومت کے خاتمے سے ایران کمزور نہیں ہوا، مزاحمت مزید طاقتور ہوگی، الاسد کا تختہ الٹنا امریکا اور اسرائیل کی سازش کا نتیجہ تھا، انہوں نے کہا کہ شام کے ہمسایوں میں سے بھی ایک ملک کا کردار تھا۔ انہوں نے ملک کا نام نہیں لیا لیکن ان کا اشارہ ترکیہ کی جانب تھا جس نے شامی حزبِ اختلاف کی حمایت کی ہے۔ خامنہ ای نے ایران کے سرکاری میڈیا کی طرف سے رپورٹ کردہ ایک تقریر میں کہا کہ ایران کی قیادت میں اتحاد پورے خطے میں مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا، "آپ جتنا زیادہ دباؤ ڈالیں گے، مزاحمت اتنی ہی مضبوط ہوتی جائے گی۔ آپ جتنے زیادہ جرائم کرتے ہیں، اتنا ہی پرعزم ہوتا جاتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید